۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا رومان رضوی

حوزہ/ الحمد للہ یہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کا صدقہ ہے کہ آج ہماری قوم کا نوجوان مسجدوں میں نمازوں کی صف میں بھی نظر آتا ہے اور ماتم کے جلوسوں میں بھی آگے آگے دکھائی دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/مؤسسہ الغدیر نجف اشرف کی جانب سے ۱۴۴۳ کے عشرہ محرم کی دوسری مجلس سے مولانا رومان رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ عزاداری امام حسین ہماری زندگی کی وہ زندگی ہے جس سے ہمیں خدا کی بندگی کا درس ملتا ہے،امام حسین کے کرم کا سلسلہ کل بھی جاری تھا اور آج بھی یہ سلسلہ رکا نہیں ہے،لہذا  مجلس امام حسین علیہ السلام میں اس یقین کے ساتھ آؤ کہ آج مولا سے کچھ بھیک لے کے جائیں گے،کیوں کہ در امام حسین علیہ السلام سے کبھی کوئی خالی نہیں جاتا!

مولانا نے مزید اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مل جل کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کرنی چاہئیے،دنیا کی دوسری قومیں اپنے نوجوانوں کے لئے فکرمند ہیں کہ انکا نوجوان اپنے مذہب سے دور ہے مگر الحمد للہ یہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کا صدقہ ہے کہ آج ہماری قوم کا نوجوان مسجدوں میں نمازوں کی صف میں بھی نظر آتا ہے اور ماتم کے جلوسوں میں بھی آگے آگے دکھائی دیتا ہے،ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئیے کہ اسنے ہمیں امام حسین کا عزادار بنایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .